تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

اسرائیلی فورسز نے 6 فلسطینیوں کا شہید کر دیا

اسرائیلی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں نام نہاد چھاپے کے دوران کم از کم چھ فلسطینیوں کو شہید اور 11 کو زخمی کر دیا ہے۔

وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے دو شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ایک گھر کا محاصرہ کیا اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے اور ہیلی کاپٹر کو شہر میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے کہا کہ گزشتہ ہفتے فلسطینی گاؤں حوارا کے قریب ایک غیر قانونی بستی سے دو بھائیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے والوں میں ایک فلسطینی کا ہاتھ تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ فوجیوں نے اس بندوق بردار کو "ہلاک ” کر دیا ہے جس نے گزشتہ ماہ مغربی کنارے میں دو اسرائیلی آباد کاروں کو ہلاک کیا تھا۔

الجزیرہ کی سارہ خیرات نے رام اللہ سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ منگل کی شام نابلس کے جنوب میں ایک اور پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے ایک اور چھاپہ بھی مارا گیا۔

Comments