تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

اسرائیلی فورسز نے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

اسرائیلی فورسز نے نام نہاد چھاپہ مار کارروائیوں کے سلسلے کو طول دیتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والوں میں سے تین کی شناخت 29 سالہ یوسف شریم، 28 سالہ ندال خزیم اور 16 سالہ عمر عوادین کے نام سے کی ہے۔

جینین شمالی مغربی کنارے کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں اسرائیل نے مزاحمت کو کچلنے کی کوشش میں گزشتہ ایک سال کے دوران کئی چھاپے مارے ہیں۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے اور خاص کر مغربی کنارے کے علاقوں میں نام نہاد آپریشنز کے نام پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز نے جنین میں ایک چھاپے میں تین فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔ اس سے 48 گھنٹے قبل بھی صیہونی فورسز نے 6 افراد کو گولیاں مارکر شہید کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -