تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسرائیلی فورسز کی بے دریغ فائرنگ، 3 افراد شہید 80 زخمی

بیت المقدس : فلسطین میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مظاہرہ کرنے والے 3 نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کے علاقے خان یونس میں امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی اور حق واپسی تحریک کے تحت پُر امن احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فورسز نے بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بھی غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر ہونے والے حالیہ مظاہروں میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے تین افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان شمالی اور دوسرا جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنا ہے جبکہ 80 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے زہریلی آنسو گیس کے لاتعداد شیل فائر کیے۔

یاد رہے کہ غاصب اسرائیلی کی فورسز نے گذشتہ روز بھی پُر امن مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 جوانوں کو شہید کردیا تھا۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل دنیا بھر کی مظلوم قوموں کے مزاحمت کی مثال بننے جذبہ آزادی سے شرشار فلسطینی نوجوانوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو پرندوں کا شکار کرنے والے جال کی مدد سے پکڑ کر ناکارہ بنا دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -