غزہ : اسرائیلی فورسز نے ایک گھنٹے میں غزہ کے سب سے بڑے الشفااسپتال کو خالی کرنے کا حکم دے دیا ، جس سے ڈاکٹرز اور مریض پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی برادری غزہ میں تینتالیسویں روز بھی اسرائیلی بمباری روکنے میں ناکام ہے،،رات بھراسرائیلی فورسزغزہ کی پٹی پر بم برساتی رہیں۔
الشفااسپتال میں اسرائیلی فورسزکا قبضہ برقرار ہے، اسرائیلی فورسز نےایک گھنٹے میں پورا اسپتال خالی کرنےکاحکم دے دیا، جس کے بعد ڈاکٹرزاور مریض پریشان ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق ایک ہفتےمیں بجلی نہ ہونے سےالشفااسپتال میں چار بچوں سمیت چالیس مریض جان سے گئے، الشفااسپتال کے منیجر کا کہنا ہے کہ ہم تباہ ہورہے ہیں، جنگ روکی جائے۔
گذشتہ روز ڈائریکٹر الشفا اسپتال کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں موجود تمام مریض دم توڑ گئے ہیں اور قابض فوج نے الشفا اسپتال کے مختلف حصوں کو مکمل تباہ کردیا ہے۔
اسرائیلی فوجی شہید فلسطینیوں کی لاشیں بھی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ افواج کی جانب سے اسپتال کے احاطے میں گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے عالمی برادری غزہ میں تینتالیسویں روز بھی اسرائیلی بمباری روکنے میں ناکام ہے، خان یونس میں بمباری سے مزید چھبیس فلسطینی شہید ہوگئے، جس میں اکثریت بچوں کی تھی۔
النصرت میں رہائشی عمارت پر بمباری ہوئی ، جس میں بیس فلسطینی شہیدہوئے جبکہ الفلاح اسکول میں بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔