اشتہار

اسرائیلی وزیراطلاعات عہدے سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کی جانب سے اسرائیل پر کئے جانے والے اچانک حملے کے بعد سے اسرائیل میں ہیجانی صورتحال برقرار ہے، ایسے میں اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل نے ”ایکس“ اکاؤنٹ پر کہا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں انفارمیشن سسٹم کے سربراہ نے وزارت خارجہ کے امور کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے ریاستی معاملات کی اطلاعات کی سرگرمیوں کی ذمہ داریاں بھی منسٹری آف ڈائسپورہ کے حوالے کردی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فنڈز کی اہمیت کے پیش نظر فیصلہ ہے کیا کہ اطلاعات آفس ملک کیلئے کوئی قابل ذکر خدمات سرانجام نہیں دے سکتا اور ملک کی بہتری سب سے اہم ہے اس لیے میں ملکی خزانہ بچانے کیلئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

- Advertisement -

اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جب میں بے اختیار وزارت اطلاعات کو دیکھتی ہوں جس سے وہ اختیارات بھی واپس لے لیے گئے جو اسے شروع میں دیے گئے تھے تو ایمانداری سے اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ اس وزارت کا ایک دن چلانا بھی اسرائیلی خزانے پر بوجھ ہوگا۔

دوسری جانب حماس کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اسکی فوج کو نیست ونابود کردیا جائے گا۔

حماس کے فوجی ترجمان نے اسرائیل پرحملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کر دیا تھا۔

حماس کے فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ بیت المقدس کے تحفظ کے لئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کیلئے خفیہ تیاری کی گئی تھی جس میں حماس مزاحمتی قوتوں کے ساتھ رابطے میں تھے، انہوں نے کہا کہ آپریشن ’الاقصیٰ فلڈ‘ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ امریکا، فرانس اور دیگر ملکوں کے شہری اسرائیلی فوج کی وردیاں پہن کر جنگ میں شامل ہوگئے ہیں، جن لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے ان میں بہت سے اسرائیلی فوجی امریکی اور فرانسیسی شہری نکلے ہیں۔

مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا کہ جلد کئی محاذ کھو ل دیئے جائیں گے، جن میں 1948 میں فلسطین کے پاس موجود علاقے بھی شامل کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں