ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

پاکستان کی حدود میں اسرائیلی طیارے کی اڑان، اسرائیلی صحافی اپنے ٹویٹ سے پِھر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کی حدود میں اسرائیلی طیارے کی اڑان اور پھر لینڈنگ کی خبروں پرسخت حکومتی ردِ عمل سامنے آنے پر اسرائیلی صحافی اپنے ہی ٹویٹ سے پِھر گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی صحافی اپنے اس بیان سے پِھر گیا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے پاکستان میں لینڈنگ کی ہے، اس سے قبل اس نے کہا تھا کہ اسرائیلی طیارہ مبینہ طور پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترا تھا۔

[bs-quote quote=”فلائٹ اسلام آباد کے اوپر چالیس ہزار فٹ کی بلندی سے بیس ہزار پر آئی، پتا نہیں کہ لینڈنگ ہوئی یا نہیں: صحافی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

اسرائیلی صحافی کہتا ہے کہ فلائٹ اسلام آباد کے اوپر چالیس ہزار فٹ کی بلندی سے بیس ہزار پر آئی، پھر طیارہ ٹریک سے غائب ہوگیا، یہ نہیں پتا کہ لینڈنگ ہوئی یا نہیں۔

خیال رہے کہ دو دن قبل اسرائیلی صحافی ایوی شارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے تل ابیب سے اڑان بھر کر عمان میں لینڈ کیا اور پھر وہاں سے اران بھر کر اسلام آباد میں لینڈ کیا۔

یہ ٹویٹ سامنے آتے ہیں پاکستان میں اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹویٹ کیا کہ حکومت کو معاملے کی وضاحت کرنا ہوگی۔ احسن اقبال کے ٹویٹ پر وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ’آپ جعلی فکر نہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔‘


یہ بھی پڑھیں:  وزیر خارجہ نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا


دوسری طرف سول ایوی ایشن نے مبینہ اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق افواہوں میں صداقت نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں