پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

’حماس آج ہمارے چہروں پر ہنس رہی ہو گی‘ اسرائیلی قانون ساز

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی قانون ساز نے غزہ کے نیٹزارم کوریڈور سے فوجی انخلا کو اپنی حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔

اسرائیل بیٹینو پارٹی کے رہنما اور اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن ایویگڈور لیبرمین کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحدی باڑ کے قریب فلسطینیوں کا گھومنا اسرائیل کی اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا باعث ہے۔

انہوں نے ایکس پر لکھا کہ میں نے جنگ کے آغاز کے بعد سے ایک بار پھر کہا ہے ہمارے پاس غزہ کی پٹی کے اندر ایک کلومیٹر گہرائی میں ایک حفاظتی دائرہ ہونا چاہیے، اور اسے عبور کرنے کی کسی بھی کوشش کو فوری ردعمل دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس ہمت نہیں ہاری اور ہمارے چہروں پر ہنس رہی ہے۔

اس سے قبل اسرائیل کے سابق جنگی کابینہ کے وزیر، جنہوں نے جون میں حکومت چھوڑی تھی کا کہنا ہے کہ وہ اور اس میں موجود ہر شخص کو معلوم تھا کہ قیدی غزہ کی سرنگوں میں "کھانے اور صفائی کے بغیر” رہ رہے ہیں۔

حماس کی بڑی فتح، اسرائیلی فوج غزہ کے نیٹزارم کوریڈور سے سے نکل گئی

نیشنل یونٹی پارٹی کے رہنما نے X پر کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ ان کے ساتھ جسمانی اور ذہنی طور پر زیادتی ہو رہی ہے ہمیں دوسری چیزیں معلوم تھیں جن کے بارے میں میں نہیں لکھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے تھے لیکن مغویوں کی واپسی جنگ کے دیگر اہداف کے مقابلے میں ایک ترجیحی مقصد ہے، کیونکہ ان کے پاس وقت نہیں ہے۔

غزہ: اسرائیلی فوج غزہ کے نیٹزارم کوریڈور سے نکل گئی، الجزیرہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے عسکری زون سے دست برداری اختیار کر لی ہے.

نیٹزارم کوریڈور پر اسرائیلی فوج کے قبضے کی وجہ سے اس نے غزہ کو دو حصوں میں کاٹ دیا تھا، اسرائیلی فوج کا انخلا اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے پانچویں تبادلے کے مکمل ہونے کے بعد ممکن ہوا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں