تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

گھر تباہ، والد گرفتار، فلسطینی بچی اسرائیلی مظالم کیخلاف ڈٹ گئی

اسرائیلی جارحیت کی شکار فلسطینی بچی نے قابض فوج کی جانب سے گھر تباہ کرنے اور والد کی اسیری پر استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عزم و ہمت کے ساتھ ڈٹ گئیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے کی رہائشی میارجرادت نے تباہ حال گھر پر کھڑے ہو کر اسرائیل کی قید میں موجود والد کو اپنا ہیرو قرار دے دیا۔

بلند حوصلہ میار عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب انہوں نے اسرائیلی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور اسیر والد کی ہمت و جراءت کو سلام پیش کیا۔

جنین نامی علاقے میں السیلۃ الحارثیہ گاؤں کی رہائشی میار نے کہا کہ انہوں نے ہمارے گھرتباہ کر دیے، میں انہیں بتادوں ہم کبھی نہیں روئیں گے کبھی نہیں جھکیں گے اپنے گھر دوبارہ تعمیر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بابا ہمارے ہیرو ہیں، آپ جلد آزاد ہوں گے آزادی قریب ہے جیل کسی کو نہیں روک سکتی اور آپ بہت جلد ہمارے ساتھ ہوں گے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں صیہونی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لیا تھا جس میں ایک میارجرادات کے والد محمود بھی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -