ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سرکاری خزانے میں خوردبرد: اسرائیلی وزیراعظم کی بیوی کےخلاف تحقیقات

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کے الزام میں پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس نےسرکاری فنڈز کے غیرقانونی استعمال پر اسرائیلی وزیراعظم کی بیوی سارہ نیتن یاہو سے دو گھنٹے تک تفتیش کی۔

اسرائیلی وزیراعظم کی بیوی پر الزام ہے کہ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اپنے ذاتی گھرپر سرکاری فنڈز سے پیسے خرچ کیے۔

خیال رہے کہ پولیس اس سے قبل سرکاری فندذ کے غیرقانونی استعمال کے کیس میں سارہ نتین یاہو پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کرچکی ہے اور اب اٹارنی جنرل نے بھی ان پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں سارہ نیتن یاہو سے پولیس نے 12 گھنٹے تفتیش کی تھی اور ان سے اس دوران کیس کے حوالے سے سوالات کیے گئے تھے۔


دھوکا دہی کے سنگین الزامات، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کا حکم


واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ان پر اب تک فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں