جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

نیتن یاہو نے خفیہ ایجنسیوں کو حماس سے مذکرات کی اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ قطر میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کے موساد اور شن بیٹ کے سربراہوں کو حماس کے ساتھ ثالثی کی بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کاروں کے "آنے والے دنوں میں” قاہرہ یا دوحہ واپس جانے کی توقع ہے اور ان کے پاس مذاکرات میں "آپریٹ کرنے کی گنجائش” ہوگی۔

دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت بڑی حد تک تعطل کا شکار ہے کیونکہ حماس نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی سے مکمل اسرائیلی انخلاء اور مستقل جنگ بندی سمیت اپنے مرکزی مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔

نیتن یاہو نے اس طرح کے مطالبات کو "مضحکہ خیز” قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل رفح پر حملہ کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں