تازہ ترین

ای پاسپورٹ بنوانے کے لئے کتنی فیس دینا ہوگی؟ اعلان ہوگیا

کراچی : ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا آغاز کرتے ہوئے فیس شیڈول جاری کر دیا گیا، 5 سالہ ای پاسپورٹ بنوانے کی نارمل فیس 9ہزار روپے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بعد ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا آغاز کردیا گیا۔

ای پاسپورٹ اجرا کے لئےفیس شیڈول بھی جاری کر دیا ہے ، جس کے تحت 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیئے 36 صفحات کی نارمل فیس 9ہزار روپےہوگی جبکہ 36 صفحات ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15ہزار روپےمقرر کردی گئی۔

72 صفحات ای پاسپورٹ کیلئے نارمل فیس 16ہزار500 اور اریجنٹ کی27 ہزار اور 36 صفحات پر مشتمل 10سالہ پاسپورٹ کیلئےنارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ فیس 22ہزار500 مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 اور ارجنٹ 40ہزار500 ہوگی ، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں