اشتہار

’9 مئی کے زخموں پر استحکام پاکستان پارٹی مرہم رکھے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے زخموں پر استحکام پاکستان پارٹی مرہم رکھے گی، آنے والا وقت استحکام پاکستان پارٹی کا ہو گا، چند دنوں میں انقلابی منشور پیش کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کہ 9 مئی کے زخموں پر استحکام پاکستان پارٹی مرہم رکھے گی، آنے والا وقت استحکام پاکستان پارٹی کا ہو گا، عوام کا درد سمجھنے کے لیے عوام میں کھڑا ہونا پڑتا ہے، چند دنوں میں انقلابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے، ہیلتھ اور ایجوکیشن کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہو گی.

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ملک کو دیوالیہ دیکھنا چاہتے تھے، تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگری منٹ ہوگیا ہے، موجودہ گھٹن زدہ دور میں آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بہتری آئے گی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ جس نے اپنی انا کو قربان نہیں کیا اس کی قربانی کا کوئی فائدہ نہیں، ہمارا ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، اوورسیز پاکستانی اس ملک کے لیے تڑپ رکھتے ہیں۔

ملک کی معاشی اور اقتصادی حالت بدترین دور سے گزر رہی ہے، سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے، جو ایک سال کے لیے آئے وہ اس سے بھی بڑے چیمپئن نکلے، پاکستان کو اس وقت معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے۔

فروس عاشق کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم پر اس وقت مصیبتوں کی بارش ہورہی ہے، استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد کا مقصد ملک میں تناؤ ختم کرنا ہے، ہم متحدہ پاکستان کو پروان چڑھائیں گے، قوم کی امیدیں استحکام پاکستان پارٹی پوری کرے گی، عید کے بعداستحکام پاکستان پارٹی سیاسی میدان میں اترےگی، پیراشوٹر ملک سے باہر جا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں