تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

‘‏ یہ میری سب سے اچھی اننگز نہیں ہے’

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 193 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے فخر زمان ‏نے کہا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ میری سب سے اچھی اننگز ہے۔

مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخرزمان نے کہا کہ اچھی اننگز تھی ‏پہلے شروع میں تھوڑا ٹائم لیا، پچز ایسی ہیں کہ اگر شروع کے 10اوورز کھیل لیں تو ٹاپ آرڈر ‏کیلئے بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ پلان یہ ہی تھا کہ پہلے 8 اوورز پھر اگلے10اوورز آرام سے کھیلنا ہے یہاں کی ‏وکٹیں ایسی ہیں کہ یہاں رنز رکتے نہیں ہیں، نئے آنے والے کے لیے مشکل ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلان یہی تھی کہ چھوٹی باؤنڈری کو ہدف بنایا جائے جب رن مطلوبہ رن ریٹ 11 ‏پر گیا تو جارحانہ کھیل شروع کیا، کوشش کی پارٹنرشپ لگے لیکن ہم نے زبردست مزاحمت کی اگر ‏تھوڑے رنز کم ہوتے تو میچ جیت جاتے اور میچ جیت جاتے تو بہت خوشی ہو تی۔

بیٹسمین کا کہنا تھا کہ بیٹنگ ہی نہیں فیلڈنگ اور باؤ لنگ میں بھی فائٹ کررہے ہیں، آخری میچ ‏جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

Comments

- Advertisement -