جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے بین الااقوامی کرکٹ میں واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اسی وقت واپس آسکتا ہوں جب اچھی فارم میں ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے سنہ 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم اب ان کی بین الااقوامی کرکٹ میں واپسی کی راہیں دوبارہ ہموار ہونے لگی ہیں۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ٹیم ممبران چاہتے ہیں کہ میں جنوبی افریقہ کےلیے دوبارہ کھیلوں اور اس کےلیے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے مجھ سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن اب میں ٹیم میں اسی وقت کھیل سکتا ہوں جب اچھی فارم میں ہوں۔
جنوبی افریقی بلے باز نے کہا کہ میرے لیے سب سے ضروری یہ ثابت کرنا ہے کہ میں دوسرے کھلاڑیوں سے بہتر ہوں اور اس کےلیے اچھی فارم میں ہونا ضروری ہے۔
اے بی ڈی وئلیرز کی ٹیم واپسی راہیں پھر ہموار ہونے لگیں
ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے لگا کہ میں ٹیم میں رہنے کے قابل ہوں تو آخری الیون میں شامل ہونا میرے لیے بہت آسان ہوجائے گا۔
اس سے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی شرکت کو مشکوک قرار دیا تھا، اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا تھا کہ ان فارم، فٹنس اور گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنا، ٹی -20 ورلڈ کپ میں نہ لوٹنے کی وجہ بن سکتا ہے۔