جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کشمیر میں انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کررہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ نے کشمیریوں کو ان کی حقیقی جدوجہد پر سلام پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فورسز کے لاک ڈاون کا سامنا کررہے ہیں لیکن اب اس انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں