اشتہار

ملکی انڈسٹری کا چلتے رہنا بےحد ضروری ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی انڈسٹری کا چلتے رہنا بے حد ضروری ہے تا کہ لوگ بےروزگار نہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہنگامی حالات میں ملکی انڈسٹری کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ریفنڈ کی مد میں100 ارب روپے فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹے کےا ندر 100ارب روپے جاری کیے جائیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ملکی انڈسٹری کا چلتے رہنا بے حد ضروری ہے تا کہ لوگ بے روزگار نہ ہوں۔

اس سے قبل آج وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف شہروں میں آٹے کی قلت پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر صوبے بھی ایکشن لیں۔

کرونا سے جنگ: وزیراعظم کا ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس فوج اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرےگی، جن علاقوں کو لاک ڈاؤن کریں گے ٹائیگر فورس کے رضا کار وہاں راشن پہنچائیں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں