تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی کی خاتون کو شادی کی پیشکش

روم : اطالوی رکن اسمبلی نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران خاتون کو شادی کی پیشکش کر کے سب کو حیران کر دیا، شادی کی پیشکش پر پورا ایوان تالیوں سے گونج اٹھا تاہم اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی میں پارلیمنٹ میں سنجیدہ ماحول میں مسائل پر بحث کی جا رہی تھی کہ صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی، جب ایک رکن پارلیمنٹ کیلویو ڈی مورو نے اچانک کہا کہ آج کا دن دوسرے دنوں کی طرح نہیں یہ مختلف اور خاص ہے۔

جس کے بعد انہوں نے نیچے جھک کر انگوٹھی نکالی اور گیلری میں بیٹھی اپنی دوست الیزا کو تمام پارلیمنٹ ارکان کے سامنے محبت کا اظہار کیا۔

انہوں نے انگوٹھی سامنے کرتے ہوئے اپنی دوست سے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟اس پر ان کے اردگرد بیٹھے تمام ممبران نے قہقہہ لگائے اور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی جب کہ گیلری میں بیٹھی الیزا نے غیر متوقع شادی کی پیشکش پر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثر کے ساتھ ہاں کر ڈالی۔

بعدازاں پارلیمنٹ کے اجلاس میں فلے ویو دی کو سب نے مبارکباد پیش کی، دوسری جانب دوران مباحثہ شادی کی پیشکش پر اسپیکر نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیشکش کا یہ طریقہ اور جگہ مناسب نہیں۔

Comments

- Advertisement -