پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

رافیل نڈال نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے اٹیلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا اعزاز مسلسل دسویں‌ بار اپنے نام کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹیلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل رافیل نڈال اور سربیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نوواک جوکووچ کے درمیان ایک روز قبل کھیلا گیا۔

ترتیب کے مطابق ایونٹ کا فائنل مٹی کے کوٹ میں منعقد کیا گیا، جس کے آغاز میں تو نوواک جوکووچ کی گرفت نظر آئی مگر رافیل نڈال نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح‌ اپنے نام کرلی۔

- Advertisement -

رافیل نڈال نے دنیا کے نمبر ون کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو تین سیٹوں کے مقابلے میں 7-5, 1-6, 6-3 سے شکست دے کر مسلسل دسویں بار اٹیلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: رافیل نڈال نے فرنچ اوپن جیت لیا، جوکووچ کو شکست

اس فتح کے ساتھ رافیل نڈال نے 36ویں اے ٹی پی ماسٹرس کا خطاب بھی جیتا جس کے بعد وہ جوکووچ کی برابری پر آگئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق باقی ہے۔

فتح حاصل کرنے کے بعد بعد نڈال کا کہنا تھا کہ ’میں روم میں 10 واں خطاب جیتنا چاہتا تھا، یہ فتح میرے لیے بہت زیادہ اہم ہے کیونکہ میرے پاس فرنچ اوپن میں 10، مونٹے کارلو میں 10 اور بارسلونا میں 10 خطاب تھے اس لیے دسویں بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتا تھا‘۔

رپورٹ کے مطابق نڈال کے کیریئر کی یہ 88 ویں اے ٹی پی دورے کی جیت ہے جبکہ وہ ریس ٹو تورین میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں