اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اتنی اموات گہرا زخم ہے، اطالوی عوام نے بہت قربانیاں دیں: وزیر اعظم جوسیپی

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اطالوی وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اتنی اموات ہمارے لیے ایک گہرا زخم ہے، عوام بہت قربانیاں دے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی وزیر اعظم جوسیپی کونتے نے قوم سے خطاب میں کہا کہ افسوس ہے ہمیں ایسٹر اپنے گھروں میں منانا پڑے گا، ماہرین نے کہا ہے کہ اگر پابندیوں میں نرمی کی تو ہم پھر صفر پر آ جائیں گے، پابندیوں پر عمل کر کے اپنے میڈیکل اسٹاف کی مدد کریں۔

اطالوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، کرونا وائرس کے مریضوں میں کمی آنا شروع ہو گئی، لاک ڈاؤن میں 13 اپریل تک توسیع کر رہے ہیں، زیادہ تر شہری حکومتی پابندیوں کا احترام کر رہے ہیں، عوام بہت قربانیاں دے رہے ہیں، پابندیوں پر عمل نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، 14 اپریل کو دوبارہ صورت حال کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔

اٹلی کی نرس جسے کرونا وائرس لگنے کا کوئی خطرہ نہیں

انھوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب تک 13 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اتنی اموات ہمارے لیے گہرا زخم ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں، 13,915 افراد وائرس کا شکار ہو کر مر چکے ہیں، جب کہ 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں جن میں 4 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایک اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ اٹلی میں وائرس سے ایک دن میں 7 سے 8 سو تک اموات ہو رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں