تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سوشل میڈیا کی طاقت، 35 سالہ خاتون کو 9 سال بعد سگی ماں مل گئی

روم: اٹلیین نژاد بھارتی خاتون نے 9 سال کی طویل جدوجہد کے بعد بلآخر اپنی والدہ کو تلاش کرلیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نویا صوفیا کی پیدائش 31 مارچ 1984 کو بھارت کے شہر کیرالا کے ضلع خوزہی کوڈی میں ہوئی البتہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے بچی کو گود لے لیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھسیانا اور اُن کی اہلیہ سلوانو درگتی نے صوفیا کو اُس وقت گود لیا جب وہ صرف 2 برس کی تھیں، انہوں نے صوفیا کی پرورش بھرپور انداز سے کی اور پھر اٹلی کے شہری سے اُن کی شادی بھی کروائی۔

نویا کا کہنا ہے کہ جب میں 9 برس کی ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ یہ میرے سگے والدین نہیں کیونکہ میں اُن کی طرح نہیں تھی، ہم میں بہت زیادہ فرق تھا۔

نویا صوفی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 9 برس قبل اپنی سوتیلی ماں سے ایک بار اس بات کا تذکرہ کیا جس کے بعد سارا معاملہ اُن کے سامنےآیا اور پھر انہوں نے اپنی سگی والدہ کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ میں نے 9 سال کے طویل عرصے تک ماں کو تلاش کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے مگر ناکامی کا سامنا رہا البتہ رواں سال جولائی کے آغاز پر میں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں میری والدہ کے ساتھ بچپن کی تصاویر تھیں۔

نویا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی مدد سے انہیں اپنی ماں کے بارے میں اطلاعات موصول ہونا شروع ہوئی اور پھر ویڈیو کا چویایور پولیس اسٹیشن کے افسر نے نوٹس لیا اور مجھ سے مدد کرنے کا وعدہ کیا۔

’’پولیس افسر نے والدہ کو تلاش کرنے میں بہت مدد کی جس کے بعد بلآخر مجھے کامیابی ملی اور پھر میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ ماں سے ملنے کے لیے گاؤں گئی‘‘۔

Comments

- Advertisement -