پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اٹلی کشتی حادثے جاں بحق قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ پہنچ گئی، رقت آمیز مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ پہنچ گئی، میت وصولی کے وقت ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر دکھائی دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضاکی میت کوئٹہ پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کےترجمان اورکوآرڈینیٹر اجمل کرد نے ورثا کے ہمراہ میت وصول کی۔

میت وصولی کے وقت ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر دکھائی دیئے، وزارت خارجہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں سے میت کو واپس کوئٹہ لایا گیا ہے۔

اس موقع پر بابر یوسفزئی نے کہا کہ وزارت خارجہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں سےمیت کوواپس کوئٹہ لایا گیا ہے، شاہدہ رضاکی تدفین آج صبح کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضاگزشتہ ماہ اٹلی میں کشتی حادثےمیں جاں بحق ہوئی تھیں ، وہ روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔

بعد ازاں صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کا کہنا تھا کہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سے تھا، شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں