جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اٹلی میں کرونا پابندیوں ختم

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اٹلی میں دو برس سے زائد عرصہ کے بعد یکم مئی سے کرونا پابندیاں ختم ہوگئی ہیں، البتہ بعض معمولی پابندیاں فی الحال برقرار رہیں گی، لیکن ان کا زندگی کے بڑے شعبوں سے تعلق نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وبا پر قابو پانے کے بعد اٹلی بھی معمول کی طرف لوٹ آیا، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق آج سے ریستوران، بارز، صحت کے مراکز، جم، نائٹ کلب، کانفرنسز اور کھیلوں کے مقامات پر جانے کیلئے گرین پاس کی شرط ختم ہوگئی ہے، اسی طرح دکانوں، بینکوں، پوسٹ آفس، سرکاری دفاتر، بار، ریستوران اور کام کی جگہوں پر ماسک پہننے کی شرط کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں کرونا کی دوسری لہر نے تباہی مچا دی، دل دہلا دینے والی تصاویر

- Advertisement -

البتہ اسکولوں، پبلک ٹرانسپورٹ، سینما گھر اور تھیٹرز میں ماسک کی شرط ابھی برقرار رہے گی، اسکولوں کیلئے یہ شرط موجودہ تعلیمی سال کے اختتام تک ہوگی، جبکہ دیگر مقامات کیلئے 15 جون تک برقرار رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی یورپ میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں