تازہ ترین

اٹلی: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک

اٹلی کے جزیرے لامپیڈوسا کے قریب مہاجرین کی کشتی الٹنے سے 41 افراد  ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے جزیرے لامپیڈوسا کے قریب مہاجرین کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 41 افراد  ہلاک ہوگئے، کشتی تیونس کے شہر سفیکس سے اٹلی روانہ ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کشتی تیونس کے شہر سفیکس سے اٹلی روانہ  ہونے کے تقریباً 6 گھنٹے بعد الٹ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا بتانا ہے کہ 4 زندہ بچ جانے والے تارکین وطن کو کارگو جہاز کے ذریعے بچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے بتایا کہ جہاز میں 45 افراد سوار تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے، صرف 15 افراد نے حفاظتی جیکٹیں پہن رکھی تھیں لیکن وہ بھی ڈوب گئے۔

Comments

- Advertisement -