تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کرونا لاک ڈاؤن سے اکتائے شہری بالکونیوں میں جمع ہوکر نغمے گانے لگے

روم: کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے والے اٹلی کے شہریوں نے ایک دوسرے کی ہمت باندھنے کے لیے دلچسپ حل تلاش کرلیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے چین کے بعد سب سے زیادہ اٹلی کو متاثر کیا جہاں مرنے والوں کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی جبکہ آج بھی نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد شہریوں کو گھروں پر ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ اٹلی کے شہری گھر میں بیٹھے بیٹھے اکتا گئے تو انہوں نے اپنے جذبوں اور ہمت کو برقرار رکھنے کے لیے دلچسپ طریقہ تلاش کیا جس کو دنیا بھر نے سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: اٹلی میں صرف ایک دن میں ہلاکتیں 800 سے تجاوز کر گئیں

اٹلی کے اکثریتی علاقوں میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد لاکھوں شہری گھرو ں میں محصور ہیں، حکومت نے ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی جس کے بعد عبادت گاہیں، تجارتی مراکز اور کھیلوں کے میدان بھی ویران ہوگئے۔

گنجان آباد علاقے لاک ڈاؤن کے بعد گلیوں اور سڑکوں پر سناٹا ہے مگر شہری ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے گھروں کی بالکونی، کھڑکیوں اور دروازوں پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے ایک ساتھ قومی نغمے گائے۔

رپورٹ کے مطابق رہائشی علاقے کے ہر فلیٹ کی بالکونی اور کھڑکیوں پر روزانہ 6 بجے شہری جمع ہوتے اور ایک ساتھ قومی نغمے گاتے ہیں جبکہ اُن میں سے کچھ لوگ میوزک بھی بجاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح اپنے اندر چھپے خوف کو خود پر حاوی ہونے نہیں دیتے اور نہ ہی ہمت ہارتے ہیں، ایک ساتھ گانا گا کر انہیں طاقت اور بیماری سے لڑنے کا عزم ملتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں