تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

دو سال بعد مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺمیں اعتکاف کی اجازت

کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد حرمین شریفین میں عائد اعتکاف کی پابندی بھی ختم کر دی گئی۔

حرمین انتظامیہ نے کورونا وبا کے 2 سال بعد مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺمیں اعتکاف کی اجازت دے دی۔ اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کی سہولت جلدویب سائٹ پردستیاب ہوگی۔

سربراہ انتظامیہ حرمین شریفین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس خود اعتکاف کی نگرانی کریں گے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہزاروں افراد مقدس مساجد میں اعتکاف کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے غیرویکسین شدہ افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق غیرویکسین شدہ افراد کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، مملکت میں آنے والے افراد کو ویکسینیشن، ٹیسٹ، قرنطینہ کے بغیر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرسکیں گے، وہ غیر ویکسین شدہ افراد عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے جو کورونا میں مبتلا نہیں ہوئے۔

وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال قابو میں ہے جس کے باعث اب ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -