اشتہار

مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر، ریلیف کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے تاہم ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں مہنگائی کا دور ختم ہونے جارہا ہے۔

بات ہورہی ہے اٹلی کی جہاں اگلے ماہ سے مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی اور عوام کو بڑا ریلیف ملنے لگے گا۔

گزشتہ برس دنیا بھر میں آئی مہنگائی کی لہر نے کم وبیش تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا تاہم اب کچھ ممالک نے عمدہ حکمت عملی سے نہ صرف اس پر قابو پایا بلکہ اب عوام کو ریلیف بھی دینا شروع کردیا ہے۔

- Advertisement -

معاشی ماہرین کے مطابق گذشتہ سال مہنگائی کی بڑی وجہ روس یوکرین جنگ کا آغاز تھا جس کے نتیجے میں تیل وگیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر دیکھی گئیں۔

تاہم اب عالمی منڈی میں تیل و گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے اور اٹلی میں رہنے والوں کے لئے بھی خوش خبری ہے انہیں بھی اگلے ماہ سے گیس اور بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا، جس کے نتیجے میں کھانے پینے سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں بھی کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔

اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں گیس کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا جائے گا، اس حوالے سے ریگولیٹری اتھارٹی ایریرا بلوں میں کمی کے لئے حساب کتاب لگارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری

 واضح رہے کہ یورپی گیس قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے دوران 40 فیصد کمی آئی ہے، اور اب اس ریلیف کو اٹلی کے صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔

اٹلی کے وزیر معیشت نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی دو فروری کو نئی گیس قیمتوں کا اعلان کردے گی، انہوں نے کہا کہ اس کمی سے ایک عام خاندان کو جو سالانہ 1400 کیوبک میٹر گیس استعمال کرتے ہیں،جس سے اوسطاً 712 یورو کی بچت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں