جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

بچے کی ویڈیو لاکھوں صارفین دیکھنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر بچوں کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں عبیر نامی کمسن بچہ والدہ کے ساتھ گھریلو اشیا کی خریداری کے لیے گیا اور والدہ کی جانب سے پوچھے جانے پر اشیا کے درست جوابات دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ کئی مسالوں اور دالوں کے بالکل صحیح نام بتا رہا ہے۔

- Advertisement -

والدہ نے عبیر سے پوچھا کہ بیٹا بتاؤ یہ کیا ہے؟ اس پر عبیر نے کہا کہ بڑی الائچی، دار چینی، یہاں تک کہ بچے نے دالوں کے بھی بالکل درست نام بتائے۔

عبیر سے والدہ نے دالوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ اس پر بچے نے بتایا کہ چنا، مسور دال ہے۔

مذکورہ ویڈیو سونیکا بھسین نامی صارف نے انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک چار لاکھ سے زائد ویویز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین عبیر کی مہارت سے بے حد متاثر ہیں اور کمنٹس میں اس کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں