تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے: جان اچکزئی

اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے وہ بھارت کی زبان بول رہی ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے منافقوں کے چہرے بے نقاب کئے، قوم وطن دشمنوں کو پہچان چکی ہے۔

بلوچستان کے نگراں وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے، ماہ رنگ بلوچ بھارت کی زبان بول رہی ہیں، نام نہاد دانشوروں کی منافقت اور دہشت گردوں کے ایجنٹوں  میں سہولت کاری عیاں ہوگئی ہے۔

جان اچکزئی نے کہاکہ ماہ رنگ بلوچ کو فارن فنڈنگ شروع ہوچکی ہے، جلد رپورٹس سامنے آئیں گی، بھارت جتنی دہشتگرد تنظیموں کے ذریعے دہشتگردی کرنا چاہتا ہے کر لے اسے رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزائی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو دشمن کے عزائم کا پتہ چل گیا ہے، بلوچستان کے لوگوں کو پتہ ہے کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہاہے، ان دہشتگردوں کیخلاف مقدمات ہونگے جنہوں نے 340 لوگوں کو پچھلے سال شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن بنا کر ان دہشتگردوں کو کتہرے میں لائیں گے، ہمیں معلوم ہے بھارت کے ایجنٹوں کو کہاں سے مدد مل رہی ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ جو ملک کیخلاف بول رہی ہیں انھیں لوگ سن رہے ہیں دیگر ممالک میں جو بھی ریاست کیخلاف بولے تو فوراً ایکشن ہوتا ہے یہ یہ ہماری فراخدلی ہے کہ ہم ابھی تک آپ کو برداشت کررہے ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ڈاکٹر  ماہ رنگ پاکستان کے ایجنڈے میں آنا چاہتی ہیں تو آپ کو ویلکم کہیں گے، ریاست پاکستان نے ہمیشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے، ریاست نے ایسے دہشتگردوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جن کے ہاتھ خون سے رنگے تھے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے آپ پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے سے اظہار ہمدردی کیلئے تیار نہیں، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ مضبوط حصہ رہے گا، بلوچستان میں تمام قومیتوں کے لوگ رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف ہزاروں شہریوں کی قربانیاں دی ہیں، دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے، دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے  دینگے۔

Comments

- Advertisement -