جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ملازمین کی برطرفی پر ٹوئٹر کے شریک بانی نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی جانب سے ملازمین کی برطرفیوں پر پلیٹ فارم کے شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسی نے خاموشی توڑ دی۔

چیک ڈورسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹوئٹر میں ماضی اور حال میں بہت مضبوط لوگ رہے، وہ آئندہ اپنا راستہ تلاش کریں گے جو چاہے کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔

شریک بانی نے لکھا کہ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ بہت سے ملازمین مجھ سے ناراض ہیں، میں اس صورتِ حال کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے بہت جلد بازی میں کمپنی کو ترقی دی جس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں جس نے کبھی ٹویٹر پر کام کیا، میں سمجھ سکتا ہوں کہ احترام اور محبت کا یہ رشتہ موجودہ حالات میں باہمی نہیں اور مجھے مستقبل بھی میں اس کی امید نہیں لیکن میں یہ سب سمجھ سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدتے ہی کئی اہم عہدوں پر موجود ملازمین کو برطرف کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ایلون مسک کے اقدامات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ کئی اہم شخصیات نے احتجاجاً اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں