انگلینڈ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے سبب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے جیکب بیتھل پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔
نوجوان آل راؤنڈر نے ستمبر میں انگلینڈ کے لیے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، بھارت کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔
اس میچ میں 21 سالہ بیتھل نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 51 رنز بنائے اور شریاس ائیر کو آؤٹ بھی کیا۔
بیتھل بھارت کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے انجری کے باعث باہر ہوگئے تھے اور انگلینڈ نے ٹام بینٹن کو اتوار کو دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم میں شامل کیا تھا۔
انگلش کپتان جوز بٹلر نے بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جیکب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔ یہ ان کے لیے واقعی افسوسناک خبر ہے کیونکہ وہ گزشتہ میچ میں اچھا کھیلے تھے اور وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔
بٹلرکا کہنا تھا کہ بیتھل کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونا انگلینڈ کے لیے اچھی خبر نہیں ہے، کیونکہ وہ حالیہ دنوں میں انگلینڈ کے سب سے شاندار کھلاڑیوں میں شمار کیے جا رہے تھے۔
روہت شرما کے چھکے دیکھ کر گواسکر کو شاہد آفریدی کی یاد کیوں آئی؟
واضح رہے کہ جیکب کی انجری کی صورتحال کے بارے میں مزید معلومات آنے والے دنوں میں معلوم ہو گی کیونکہ انگلینڈ کی جانب سے ابھی تک ان کے بارے میں باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔