جیکب آباد : تیز رفتار نے موٹر سائیکل سوار شخص کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون اور تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار اٹھارہ سالہ ادیب الرحمان اپنی والدہ، بھائی اور دو کم سن بہنوں کے ہمراہ کلینک سے دوائی لے کر واپس آرہا تھا کہ لنک روڈ پر موڑ کاٹتے ہوئے بائیک سڑک پر گر گئی اور پیچھے آنے والا تیز رفتار ٹرک نے بدنصیب خاندان کو کچل دیا.
پولیس کے مطابق اندوہناک واقعہ تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں گاؤں جونگل کے علاقے میں پیش آیا جس میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت موٹر سائیکل سوار تیس سالہ خاتون ذکیہ پہنور اپنے اٹھارہ سالہ بیٹے ادیب الرحمان، مجیب الرحمان اور دو سالہ بیٹی ثمرہ کے نام سے ہوئی ہے جو جونگل شہر سے دوائی لیکر واپس آرہے تھے۔
پولیس نے چاروں افراد کی لاشیں تحویل لیکر سول اسپتال جیکب آباد پہنچادی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ دو ٹرک ڈرائیورں کو حراست میں لے کر ٹرک کو ضبط کرلیا ہے.