جیکب آباد : ریپ کا نشانہ بننے والی پولیو ورکر کی جان کو خطرہ ہے۔ خاتون کاشوہر ہی اسکی جان کا دشمن بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں ریپ کا نشانہ بننے والی پولیو ورکر کو جان کے لالےپڑگئے، متاثرہ خاتون اپنےہی گھرمیں غیرمحفوظ ہوگئی۔
بیٹی نے بتایا کہ باپ رشتےداروں کےساتھ مل کرماں کوغیرت کےنام پرقتل کرنے کے درپے ہوگیا ہے۔
خاتون پولیو ورکر کا کہنا ہے بااثرملزمان نے اغواکے بعد زیادتی کانشانہ بنایا۔ پولیس نےجھوٹابیان دینےکےلئےدباؤ ڈالا اور ڈسٹرکٹ سیشن جج نے ازخودنوٹس لےکربیان ریکارڈ کروایا۔
View this post on Instagram
متاثرہ پولیو ورکر نےپولیس حکام اور ملزمان کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کو سیکیورٹی بھی فراہم کردی۔
پی پی رہنما سعدیہ جاوید نےاعتراف کیا زیادتی کا واقعہ سیکیورٹی غٖفلت کے باعث پیش آیا تاہم سیکیورٹی اور انتظامات میں غفلت برتنے پر سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جو خاتون پردباؤ ڈال کرڈکیتی کامقدمہ درج کروانا چاہتے تھے۔
انتظامات میں غفلت پر ڈی ایچ او جیکب آباد کی بھی چھٹی کر دی گئی تھی جبکہ ایس ایس پی کو سی پی یو اور ڈی سی کو سروس جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔