اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

جیکلین فرنانڈیز نے سکیش چندر شیکھر کیخلاف پولیس سے رجوع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش چند شیکھر کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز نے سکیش چند شیکھر کے خلاف دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑا اور اسپیشل کمشنر آف پولیس (کرائم برانچ) کو ’استغاثہ کے گواہوں کے تحفظ میں نظام کی ناکامی‘ کے عنوان سے خط لکھ دیا۔

جیکلین فرنانڈیز نے خط میں تحریر کیا کہ میں ایک ذمہ دار شہری ہوں جسے ایک ایسے کیس میں پھنسایا گیا ہے جس کے قانون کی حکمرانی اور ہمارے عدالتی نظام کے تقدس پر دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

متعلقہ: ’اب تمہارے سارے راز افشا کروں گا‘: جیکلین فرنانڈیز کو دھمکی مل گئی

بالی وڈ اداکارہ نے لکھا کہ سکیش چند شیکھر کے خلاف کیس میں استغاثہ کی گواہ ہوں، میں ذہنی دباؤ اور اپنے خلاف منظم مہم کی وجہ سے آپ کو خط لکھ رہی ہوں، سکیش نامی ایک شخص مجھے کھلے عام دھمکیاں دے کر خوفزدہ کر رہا ہے۔

انہوں نے تحریر کیا کہ میں مطالبہ کرتی ہوں قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد از جلد معاملے میں مداخلت کریں کیونکہ اس سے میری جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

’یہ حرکتیں صرف میرے انفرادی حقوق پر اثر انداز نہیں ہوتیں بلکہ یہ ہمارے نظامِ انصاف پر ہے۔ گواہوں کے تحفظ کے اصول سے سمجھوتہ کیا گیا جس سے قانونی اداروں کی ساکھ اور افادیت کو نقصان پہنچا۔ یہ ضروری ہے ملزمان کو دستیاب تمام مواصلاتی ذرائع کی چھان بین کی جائے اور سخت اقدامات کیے جائیں۔‘

متعلقہ: جیکلین فرنانڈیز اور سکیش چندر شیکھر کی واٹس ایپ چیٹ منظرِ عام پر آگئی

سکیش چند شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈیز بھی مرکزی ملزم کی قریبی دوست ہونے کی بنیاد پر شاملِ تفتیش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں