اشتہار

جیکلین فرنانڈیز اور سکیش چندر شیکھر کی واٹس ایپ چیٹ منظرِ عام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندر شیکھر اور معروف بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی واٹس ایپ چیٹ منظرِ عام پر آگئی۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق جیکلین فرنانڈیز اور ان کے مبینہ بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی وجہ سے آج کل خبروں میں ہیں۔ جیل سے محبت بھرے خطوط لکھنے والا ملزم اب بالی وڈ اداکارہ کے خلاف میدان میں آگیا ہے۔

یہ سب اُس وقت شروع ہوا جب جیکلین فرنانڈیز نے مبینہ بوائے فرینڈ کے خطوط سے تنگ آکر دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور استدعا کی کہ ملزم کو پیغامات بھیجنے سے روکنے کیلیے پولیس کو احکامات جاری کیے جائیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: ’اب تمہارے سارے راز افشا کروں گا‘: جیکلین فرنانڈیز کو دھمکی مل گئی

اب انکشاف ہوا ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے جیل میں قید ہونے کے باوجود خفیہ نمبر سے جیکلین فرنانڈیز کو واٹس ایپ کے ذریعے پیغامات ارسال کیے۔

ملزم کی جانب سے ایک پیغام 30 جون 2023 کو بھیجا گیا جس میں اس نے فرمائش کی تھی کہ ’اس ماہ کی 6 تاریخ کو عدالت میں پیشی کے دوران آپ سیاہ کُرتہ یا اسی رنگ کی کوئی اور چیز پہن کر آئیں تاکہ میں تصدیق کر سکوں کہ آپ کو میرا واٹس ایپ پر بھیجا گیا پیغام موصول ہوگیا ہے۔‘

ایک اور میسج میں سکیش چندر شیکھر نے لکھا تھا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ آپ نے عدالت میں پیشی کے دوران سیاہ رنگ کی کوئی چیز نہیں پہنی تھی۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کیا سوچ رہی ہیں، مجھ سے دور بھاگ رہی ہیں یا مجھ سے جان چھڑانا چاہتی ہیں۔‘

ملزم نے پیغام میں لکھا تھا کہ مجھ سے دور ہونا آپ کے فائدے میں نہیں ہوگا، ایک میں ہی ہوں جو آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، میں آپ کیلیے کچھ بھی کر سکتا ہوں مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

متعلقہ: جیکلین فرنانڈز نے کروڑوں روپے کا عالی شان اپارٹمنٹ خرید لیا

واٹس ایپ چیٹ کے مطابق ’18 تاریخ کو پھر پیشی ہے اور اس مرتبہ آپ رنگ برنگی کُرتہ زیب تب کیجیے گا یا پھر سفید شرٹ پہن لیجیے گا تاکہ مجھے پتا چل سکے کہ آپ کو میرا پیغام مل گیا۔‘

صرف یہی نہیں بلکہ سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ جیکلین فرنانڈیز کو ایک فلم ڈائریکٹر و گیتنگار کی جانب سے فلم کی پیشکش کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کے خلاف مرکزی گواہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں