تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

جیکلین فرنانڈز نے پھر عدالت سے رجوع کرلیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈز نے دبئی کا سفر کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکلین فرنانڈز سکیش چند شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شاملِ تفتیش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

جیکلین فرنانڈز نے آج دہلی کی پٹیالیہ ہاؤس عدالت میں درخواست دی کہ مجھے 21 سے 31 جنوری تک دبئی کا سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھے دبئی میں ایک کانفرنس میں شرکت کرنی ہے جس کے لیے اجازت درکار ہے۔ اداکارہ نے درخواست اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں داخل کی۔

متعلقہ: ملزم شیکھر نے کیا آفر دی؟ نورا فتیحی نے عدالت کو سب بتا دیا

اس سے قبل جیکلین فرنانڈز نے بحرین جانے کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی اور کچھ ہی وقت بعد درخواست واپس لے لی تھی۔

جیکلین فرنانڈز سکیش چند شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کی قریبی دوست ہونے کی وجہ سے شاملِ تفتیش ہیں۔ کیس میں اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکلین فرنانڈز کی دبئی جانے کے لیے دی گئی درخواست پر جواب دینے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے جبکہ کیس کی اگلی سماعت 27 جنوری کو ہونی ہے۔

Comments

- Advertisement -