تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

جیکلین کا انسانی ہمدردی کی خاطر احسن اقدام

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈز نے انسانی ہمدردی کی خاطر ایک احسن اقدام اٹھایا ہے جس پر اداکارہ کی تقریفیں کی جا رہی ہیں۔

جیکلین فرنانڈز کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم وہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں جیکلین فرنانڈز نے بالی وڈ کے مشہور فوٹو گرافر منوج مہرا کے بھائی کو طبی امداد کے لیے رقم فراہم کی ہے۔ اداکارہ کا ”یو اونلی لائیو ونس“ (یولو) کے نام سے فاؤنڈیشن بھی ہے۔

مزید پڑھیں: جیکلین نے بیرون ملک جانے کی درخواست واپس لے لی

پچھلے سے کورونا وائرس کے دوران جیکلین نے مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مدد کی تھی۔

فوٹو گرافر منوج مہرا نے انسٹا گرام پر لکھا کہ جیکلین فرنانڈز اور ان کے فلاحی ادارے کا دل سے شکریہ کرتا ہوں، آپ نے میرے بھائی کے علاج کے لیے مدد کر کے میرے لیے بڑا کام کیا ہے اور اس مدد کے لیے جتنا بھی شکریہ ادا کروں وہ کم ہے۔

منوج مہرا نے کہا کہ میں نے ایک دن آپ کو اس پریشانی کے بارے میں بتایا تھا اور آپ نے بغیر وقت ضائع کیے میری مدد کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manoj Mehara (@manojstillwala)

Comments

- Advertisement -