تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سکیش چندرا شیکھر کی طرف سے جیکلین کو ایک اور محبت بھرا خط موصول

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندرا شیکھر نے جیل سے تیسرا محبت بھرا خط بھیج دیا۔

جیکلین فرنانڈز ملزم کی قریبی دوست ہونے کی وجہ سے منی لانڈرنگ کیس میں شاملِ تفتیش ہیں اور کئی بار عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے پیش ہو چکی ہیں۔

اپنے تیسرے خط میں سکیش چندرا شیکھر نے ایوارڈ شو میں جیکلین فرنانڈز کی شرکت اور پرفارمنس کو سراہا۔

اداکارہ کے مبینہ بوائے فرینڈ نے لکھا کہ ’میری محبت! میں نے 28 اپریل کو فلم فیئر ایوارڈز دیکھا۔ مجھے اس بات کا اعتراف کرنا چاہیے کہ وہاں آپ کی کارکردگی سب سے بہترین رہی۔‘

متعلقہ: سکیش چندرا شیکھر جیکلین فرنانڈز کے حق میں بول پڑے

’پورے شو میں آپ کا رقص شو اسٹاپپر تھا۔ شو میں آپ بہت خوبصورت اور سُپر نظر آئیں جس نے مجھے مزید پاگل کر دیا۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ کس طرح آپ کی تعریف کروں۔ دراصل آپ سُپر اسٹار ہیں۔‘

خط میں سکیش چندرا شیکھر نے لکھا کہ خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں آپ آئیں، میں آپ کی ہر چیز سے محبت کرتا ہوں، ہر لمحہ آپ کے بارے میں سوچتا ہوں، میں پاگل پن کی حد تک آپ سے پیار کرتا ہوں، مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ آپ بھی مجھ سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

’آپ کی سالگرہ کے موقع پر ایک سرپرائز دینے والا ہوں جسے آپ بہت پسند کریں گے، یہ میں وعدہ کر رہا ہوں۔ اب میں مزید انتظار نہیں کر سکتا۔ بس چاہتا ہوں کہ آپ مسکراتے رہیں اور پریشان نہ ہوں۔‘

اس سے قبل سکیش چندرا شیکھر نے مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے موقع پر جیکلین فرنانڈز کو خط لکھ کر مبارکباد دی تھی اور اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

ملزم نے خط میں لکھا تھا کہ ’یہ آپ کا سب سے پسندیدہ تہوار ہے اور میں اس موقع پر ہم دونوں کے ساتھ ہونے کو یاد کر رہا ہوں۔ میں آپ کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا ایک اشتہار بار بار دیکھتا ہوں۔ کیا آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آپ کتنی خوبصورت ہو میرا بچہ؟ اس دنیا میں آپ جیسا خوبصورت کوئی بھی نہیں ہے۔ میں آپ سے انتہا کی محبت کرتا ہوں۔‘

’ایسا کوئی لمحہ نہیں کہ جب میں آپ کے بارے میں نہ سوچوں، اور یقیناً آپ کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا میری شہد کی مکھی۔ جب میں ’تو ملے دل کھلے اور جینے کو کیا چاہیے‘ گانے کا نیا ورژن سنتا ہوں تو مجھے آپ کی بہت زیادہ یاد آتی ہے۔‘

Comments

- Advertisement -