اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈیز کیخلاف ثبوت سامنے آگئے، گرفتاری کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس میں معروف بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے خلاف ثبوت سامنے آنے کے بعد ان کی گرفتاری خدشہ پیدا ہوگیا۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی ہائی کورٹ میں حلف نامہ جمع کروا دیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیکلین فرنانڈیز غیر قانونی رقم رکھنے اور انہیں استعمال کرنے میں ملوث تھیں۔

جسٹس منوج کمار اوہری کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران بالی وڈ اداکارہ کے وکیل نے حلف نامے پر جواب جمع کروانے کیلیے وقت مانگا جس کی ای ڈی نے مخالفت کی۔

ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ آج تک سچ چھپاتی رہیں، یہ بھی سچ ہے کہ انہوں نے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر کی گرفتاری کے فوراً بعد اپنے موبائل فون سے سارا ڈیٹا اڑایا اور اپنے ساتھیوں سے بھی کہا کہ وہ ثبوتوں کو مٹا دیں۔

متعلقہ: جیکلین کیساتھ واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے پر سکیش نے خاموشی توڑ دی

حلف نامے کے مطابق ثبوت واضح کرتے ہیں ملزمہ نے غیر قانونی رقم کو اپنے قبضے میں رکھا اور اسے استعمال بھی کیا، جیکلین فرنانڈیز مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر کے غیر قانونی کاموں کے بارے میں بخوبی جانتی تھیں۔

عدالت کو بتایا کہ ملزمہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہیں کہ ان کا سکیش چندر شیکھر سے کوئی تعلق نہیں، اداکارہ کو غیر قانونی رقم کا علم تھا۔

جیکلین فرنانڈیز کے وکیل نے اپیل جمع کروائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شروع میں ای ڈی کی جانب سے پیش ثبوتوں میں یہ ظاہر کیا گیا کہ درخواست گزار معصوم ہیں جو ملزم کے حملے کی زد میں آئیں، اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ درخواست گزار نے غیر قانونی رقم کو لانڈر کرنے میں مدد کی۔

اپیل میں کہا گیا کہ ای ڈی نے کیس میں نورا فتیحی کو یہ معلوم ہونے کے باوجود کلین چٹ دی کہ اس کے خاندان نے مرکزی ملزم سے مہنگی کار وصول کی تھی، یہ بھی واضح رہے کہ نورا فتیحی کو ملزم سے تحائف ملنے کی حقیقت کو جرائم کی آمدنی کو ختم کرنے کے تحت ای ڈی کو پیش کیا گیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں