تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

جیکلین ملک سے فرار کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ممبئی: 200 کروڑ بھتہ خوری کیس میں نامزد بالی وڈ کی نامور اداکارہ جیکلین فرنانڈز سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ملک سے فرار کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی سرکاری تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف بھتہ خوری کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں جیکلین کو ملزم کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔

جیکلین فرنانڈز آج اپنی درخواست ضمانت کے سلسلے میں وکیل پرشانت پاٹل کے ہمراہ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئیں۔ عدالت 10 نومبر کو درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گی۔

عدالت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی اور بتایا: ’جیکلین فرنانڈز تفتیش میں تعاون نہیں کر رہیں۔ ان کا نام لک آؤٹ سرکلر میں شامل ہے جس کے تحت انہیں بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں۔ کیس میں جیکلین کا رویہ مددگار نہیں ہے۔‘

مزید پڑھیں: نورا فتیحی کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

تحقیقاتی ایجنسی نے کمرہ عدالت میں انکشاف کیا کہ جیکلین فرنانڈز نے متعدد بار ملک سے فرار کی کوشش کی تاہم انہیں روک لیا گیا، انہوں نے اپنے موبائل فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے اپنے خلاف تمام ثبوت مٹا دیے۔

خیال رہے کہ 31 اگست کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ کے خلاف چارج شیٹ پیش کی تھی جس میں تہلکہ خیر انکشافات ہوئے تھے۔

چارج شیٹ کے مطابق: ’جیکلین نے بتایا کہ وہ سکیش چندرا کو نہیں جانتیں، دراصل انہوں نے غلط بیانی کی۔ وہ ملزم کے جرائم سے واقف ہونے کے باوجود نہ صرف اس کی دوست رہیں بلکہ مہنگے تحائف بھی وصول کیے۔ انہوں نے جان بوجھ کر ملزم کے جرائم پر پردہ ڈالا اور مالی فوائد حاصل کیے۔ جیکلین کے ہیئر اسٹائلسٹ شان نے 2021 میں انہیں ملزم کے بارے میں سب کچھ بتایا مگر انہوں نے سب نظر انداز کر دیا‘۔

اس میں مزید کہا گیا تھا: ’جیکلین اعتراف کر چکی ہیں کہ انہوں نے ملزم سے پانچ مہنگی گھڑیاں، زیوارت، 65 جوتے، 47 سوٹ، 32 بیگ، 9 پینٹنگ اور برتنوں کا ایک سیٹ حاصل کیا۔ مجرم نے 2021 میں اداکارہ کے والدین کو 2 کاریں بطور تحفہ دیں جس کے بارے میں جیکلین نے تفتیش کے دوران پوچھنے کے باوجود نہیں بتایا۔ جیکلین نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ سکیش چندرا نے انہیں سری لنکا میں جائیداد بھی خرید کر دی‘۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جیکلین نے منی لانڈرنگ کی رقم مہنگے تحائف کی مدد سے یہاں سے وہاں کی، انہوں نے اپنے اسٹاف کو ملزم سے متعلق معلومات بھی ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ گرفت میں نہ آسکیں۔

چارج شیٹ کے مطابق سکیش چندرا نے جیکلین کو 7 کروڑ 12 لاکھ روپے دیے جبکہ ان کی بہن کو 1 کروڑ 26 لاکھ، بھائی کو 15 لاکھ روپے اور آسٹریلیا میں 5 کروڑ 71 لاکھ کے تحائف دیے۔

Comments

- Advertisement -