وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے جعفرایکسپریس حملے میں بھارت ملوث ہے جلد ثبوت دیں گے۔
پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کافی کشیدہ ہے، کچھ ہفتوں پہلے پاکستان میں بھی جعفر ایکسپریس پر دہشتگروں کے حملے میں کئی پاکستانی شہید ہوگئے تھے، اب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کا ثبوت فراہم کریں گے۔
بھارت پانی روکے گا تو پھر پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے، محسن نقوی
محسن نقوی نے کہا کہ وزیرمملکت داخلہ چند روز میں ثبوت سمیت بریفنگ دیں گے، اگر ایران نے ثالثی کی کوشش کی تو مثبت ردعمل دیں گے، ثالثی کے معاملے کا انحصار کشیدگی کی صورتحال پر ہے۔
انھوں نے کہا ہک بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ردعمل ایک کا دو ہوگا، سرحدوں کی صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔
وزیرداخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اب بھارت نہیں جائے گی، موجودہ صورتحال میں بھارت میں الیکشن سمیت دیگر معاملات ہیں۔
انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کیلئے مکار دشمن سےکوئی بھی حرکت بعید نہیں، محسن نقوی