بھارتی فضائیہ کی ناقص حمکت عملی اور نااہلی کے باعث اس کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں، آج بھی اس کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع گجرات کے علاقے جام نگر میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جب کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز 2اپریل2025کو بھی بھارتی فضائیہ کا طیارہ مہسانہ شہر کے قریب گر کرتباہ ہوگیا تھا۔
گزشتہ ماہ بھی بھارتی فضائیہ کے ایک دن میں2طیارے گرکر تباہ ہوگئے تھے، نومبر2024میں بھی مگ 29 لڑاکا طیارہ آگرہ اترپردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔
اس حوالے سے بھارتی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں ایک پائلٹ طیارہ گرنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ دو پائلٹس کی گنجائش کے حامل لڑاکا طیارہ اپنی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی پیدا ہوگئی تاہم فضائیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
دو انجنوں پر مشتمل ایسے لڑاکا بمبار طیاروں میں دو افراد کی گنجائش ہوتی ہے اور اس طرح کے طیارے بھارتی ایئرفورس بڑے پیمانے پر استعمال کرتی ہے۔
گزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات میں خاتون ٹرینی پائلٹ نے تربیتی طیارہ کھیت میں گرا دیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تکنیکی وجوہ پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گئی ہیں۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مہسانہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے بعد طیارہ اچارپی کے کھیت میں گر کر تباہ ہوا، جسے 19 سالہ ٹرینی پائلٹ اڑا رہی تھیں، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔