اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

کرینہ کے بیٹے جہانگیر کی فوٹو گرافرز کو غصے سے گھورنے کے ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کے بڑے بیٹے جہانگیر علی خان کی جانب سے پاپارازی فوٹو گرافرز کو غصے سے گھورنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دونوں بیٹے اگرچہ فلم انڈسٹری کا کسی طور حصہ نہیں بنے مگر ان کی ویلیو پاپارازی فوٹوگرافرز کے نزدیک ایک سیلیبریٹی جیسی ہی ہے۔ تیمور یا جہانگیر کو کہیں بھی دیکھ کر فوٹوگرافرز ان کی تصویر کھینچنے کے شائق رہتے ہیں۔

جہانگیر خان حال ہی میں تین سال کے ہوئے ہیں تاہم اپنی معصومیت اور بھولے پن کی وجہ سے وہ فیملی فوٹوز میں یا کہیں باہر گھومنے جائیں ہمیشہ مداحوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انھیں اپنی ماں کرینہ اور بڑے بھائی تیمور کے ساتھ فوٹو گرافرز نے کلاس سے واپسی پر دیکھا تھا اور ان کی تصاویر کھینچنا شروع کردی تھی۔ فوٹو گرافرز کی یہ حرکت شاید ننھے جہانگیر کو پسند نہیں آئی اور وہ غصے سے تصاویر کھینچنے والوں کو گھورتے رہے۔

اس موقع پر بیبو جنھوں نے گرم موسم کے لحاظ سے ڈھیلا ڈھالا سا نارنجی اور سفید لباس پہنا تھا اور سیاہ چشمہ لگایا ہوا تھا، سر جھکائے بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھ گئیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح جہانگیر نے فوٹو گرافرز کو دیکھ کر اپنی آنکھیں پھیلائیں اور پاپرازیوں کو دھمکانے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ بھارتی انڈسٹری کے اداکاروں اور مداحوں کی طرف سے چھوٹے سے خوبصورت نواب جہانگیر علی خان کو ’جے بابا‘ کہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں