جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا نام رکھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے زیادہ تر رہنماؤں نے ایک الگ جماعت بنانے کی تیاری مکمل کرلی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیرخان ترین کی دن رات مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں اور جدوجہد بالآخر رنگ لے آئیں۔

لاہور میں جہانگیر ترین کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت کا نام فائنل کرلیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نئی جماعت کا نام ’استحکام پاکستان پارٹی‘ہوگا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق آج جہانگیرترین کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے کے موقع پر پارٹی ممبران کو نام بتائے جانے کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سے جہانگیر ترین کی جانب سے جمعہ کو پریس کانفرنس متوقع ہے۔

دوسری جانب لاہور میں متعدد سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی، چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز ‏مہروی، ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف، میانوالی سے میجر ریٹائرڈ ‏خرم روکھڑی، پاکپتن سے سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علیم خان نئی جماعت کے صدر ہوں گے جبکہ جہانگیر ترین سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان نئی جماعت کی سیکرٹری اطلاعات کے فرائض انجام دیں گی۔ سیکریٹری جنرل کا انتخاب سندھ یا خیبر پختونخوا سے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں