اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ آج خوشی کی کوئی انتہا نہیں، میرا مشن مکمل ہوگیا، اب میں آرام کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا آج کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں، خان صاحب سمیت پوری پارٹی نے آج کے دن کے لئے انتھک محنت کی اور سو دن کا پلان تیارہے ۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا میرا مشن مکمل ہوگیا ہے، حکومتیں بن گئیں ہیں اب میرا کوئی رول نہیں، اب میں آرام کروں گا۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’عمران خان کا 1997 میں شروع ہونے والا سفر آج زبردست کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، پاکستان کو مبارک ہو، وزیراعظم عمران خان کو مبارک ہو۔‘
"We may encounter defeats in life, but we must not be defeated”. This quote is the biggest takeaway from IKs remarkable journey that started from scratch in ’97 & has culminated in a massive success today. Congratulations Pakistan. Congratulations Wazire Azam Imran Khan 😊 pic.twitter.com/noGgWEtIUI
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) August 17, 2018
مزید پڑھیں : عمران خان کو وزیراعظم بنا کر گھر چلا جاؤں گا، جہانگیر ترین
یاد رہے چند روز قبل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنا کر گھر چلا جاؤں گا، نظر ثانی اپیل دائر کروں گا اگر فیصلہ حق میں آیا تو بہتر ورنہ گھر ہی بیٹھوں گا۔