جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت کی جانب سے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی، ان کی شوگر ملز کو عدالت کی جانب سے ملنے والی اجازت کے خلاف وفاقی حکومت نے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی ملز کو چینی فروخت کرنے کی مشروط اجازت کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں عبوری ریلیف کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے جے کے، جے ڈی ڈبلیو ملز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ شوگر ملز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔

لاہورہائیکورٹ نے ایف بی آرکو جہانگیر ترین کی شوگرملز کیخلاف آڈٹ کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

یاد ہرے کہ جون میں لاہور  ہائی کورٹ نے ایف بی آرکو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے خلاف آڈٹ کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا تھا ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں