اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے متعلق بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ احترام کاتعلق ہے، وہ پارٹی کو کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ،فضل الرحمان،مریم اور شہباز شریف کو سیاسی بونا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منہ اور مسور کی دال،یہ کیا عدم اعتماد لےکر آئیں گے؟عدم اعتماد کی بات کرنے والوں پر انکےاپنےگھر والےاعتماد نہیں کرتے۔

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے متحرک ہونے پر فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کےساتھ احترام کاتعلق ہے، وہ پارٹی کے ساتھ ہیں، وہ پارٹی کوکبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے لیول کا ملک میں کوئی دوسرا شخص نہیں، فواد چوہدری

اس سے قبل پنڈدادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مراد سعید کیساتھ جو گھیٹا زبان استعمال کی گئی وہ قانون میں جرم ہے اور انہوں نے جو مقدمہ درج کرایا ہے اس پر پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن پنجاب میں انتخابات کے لیے کمرکس لیں، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی پورے پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں