اشتہار

جیل بھرو تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری جیل بھرو تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیرِ صدارت جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک کے فوکل پرسن اعجاز چوہدری نے پیش رفت پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے کے بارے میں ابتدائی لسٹیں تیار کرلی گئیں جبکہ خیبر پختونخوا اور سنٹرل پنجاب کے دوروں کے حوالے سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں اعجاز چوہدری نے بتایا کہ کارکن کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی تحریک کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے، پارٹی چیئرمین کے اعلان کے بعد عوام جوق در جوق گرفتاریاں دیں گے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود الیکشن تاریخ کا اعلان نہ کر کے آئین شکنی کی جا رہی ہے، موجودہ ملکی مسائل کا واحد حل عام انتخابات ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں