تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشاف

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشاف ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل کا اچانک دورہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔

پاشم ڈوگر نے کہا کہ شہبازگل کو اڈیالہ جیل لایا گیا تو عملے نے قواعدوضوابط کے مطابق طبی معائنہ کیا، معائنے میں شہباز گل کے جسم پر تشدد کے غیر معمولی نشانات ظاہر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازگل پر تشدد : پی ٹی آئی رہنما اپنے بیانات ریکارڈ کرانے آج پولیس کے روبروپیش ہوں گے

وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ میڈیکل افسر نے ابتدائی رپورٹ میں ان نشانات سے متعلق رجسٹر پر اندراج کیا، قواعد کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ زخموں سے متعلق جج اور پولیس کو بتانے کا پابند ہوتا ہے، لیکن جیل سپرنٹنڈنٹ نے تشدد کے نشانات سے متعلق کسی کو مطلع نہیں کیا،

انہوں نے کہا کہ سنگین غفلت پر جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Comments

- Advertisement -