تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

جیل میں دن رات گزارنے کیلئے کمرہ کرائے پر دستیاب

ہوٹلوں میں کمرے کرائے پر ملتے تو آپ نے یقیناً سنا ہوگا اور کسی ہوٹل میں کمرے کی بکنگ بھی کرائی ہوگی، لیکن بھارت میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں شاید ہی کسی نے کمرہ کرائے پر لیا ہو۔

جی ہاں!! بھارتی شہر اترا کھنڈ میں ایک جیل ایسی بھی ہے جہاں نہایت سستے دام پر ایک دن کیلئے کمرہ دستیاب ہے یہی نہیں اس کمرے کی بکنگ سرکاری طور پر کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں یہ سینٹرل جیل بھارت کی یہ پہلی جیل ہے جہاں محض پانچ سو روپے کے عوض ایک دن کے لئے کمرہ کرائے پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مذکورہ جیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص رات جیل میں گزارنا چاہے تو اس کیلئے اولڈ ونگ میں علیحدہ سے کمرہ بُک جائے گا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اس غیر معمولی کام کے لئے درخواست گزار کو ہیڈ کوارٹرز سے باقاعدہ منظوری لینا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -