منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’جیسے آپ کی مرضی!‘ درفشاں سلیم مداحوں کی شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ درفشاں سلیم ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں اداکاری پسند کیے جانے پر مداحوں کی شکر گزار ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں میکال ذوالفقار (شیری)، درفشاں سلیم (علیزے)، علی سفینا، کرن ملک، جاوید شیخ، علی طاہر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر درفشاں سلیم نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلدستہ تھامے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

درفشاں سلیم نے بتایا کہ ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں علیزے کے کردار کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مثبت پیغامات مل رہے ہیں۔

اداکارہ نے کردار کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈرامے کی چھٹی قسط میں ناقدین کے تبصروں پر درفشاں سلیم نے بتایا تھا کہ علیزے کے مختلف کردار ہونے کی وجہ سے انہوں نے ڈرامہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

گزشتہ قسط میں شادی کے بعد پہلی ہی صبح جب علیزے ہوتل میں اپنے شوہر شیری کے پیچھے بھاگ رہی تھیں تو اس منظر سے متعلق ایک سوشل میڈیا صارف کے سوال کے جواب میں درفشاں نے لکھا کہ ’میں جب یہ کمنٹس پڑھتی ہوں تو میں روتی ہوں اور شاید اسی لیے میں اس طرح کا اسکرپٹ پڑھ کر اسے کرنے پر قائل ہوئی ہوں۔‘

درفشاں نے مزید لکھا تھا کہ ان رشتوں، شادیوں سے باہر نکلیں جو سرخ جھنڈے ہیں، چاہے وہ مہینوں کے بعد ہو یا پھر سالوں کے بعد۔‘

واضح رہے کہ جیسے آپ کی مرضی کو ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں